نئی دہلی ؍جنیوا۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے ہوا کے ذریعہ پھیلاؤ کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور یہ بنیادی طورپر تنفسی بخارات اور انسانوں کے آپس میں قریبی میل جول کے ذریعہ منتقل ہوا ہے ۔ ریجنل ڈائرکٹر ڈبلیو ایچ او ساؤتھ ایسٹ ایشیاء ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے آج کہاکہ ہوا کے ذریعہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کی سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں ۔ تاہم سائنسی اعتبار سے اس کی توثیق نہیں ہوئی ہے ۔ دریں اثناء ڈبلیو ایچ او سربراہ ٹیڈروس ادھالون نے میڈیا کو بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کوئی شبہ نہیں کہ تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن اب بھی اس وباء کا رُخ بدلنا ممکن ہے ۔