کورونا کرفیو کی خلاف ورزی ‘ دولہا۔ دلہن اور باراتیوں پر جرمانہ

   

بڑوانی۔ مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع میں کورونا کرفیو قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر تین دولہا – دلہن اور باراتیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ بڑوانی کے ایس ڈی ایم گھن شیام دھنگر نے آج بتایا کہ بڑوانی سے شادی کر کے اندور لوٹ رہے دولہے اور باراتیوں کی تعداد کی اجازت سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ وصولہ گیا ہے۔اسی طرح راج پور کے سب ڈیویڑنل افسر محصولات وی ایس چوہان نے بتایا کہ کل انجڑ میں مقررہ حد سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر 15 سو روپے کی چالانکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دولہا اور دلہن پر کار میں اجازت سے زیادہ سواری بٹھانے کے معاملے میں ایک ہزار روپے کی رقم وصولی گئی تھی۔ضلع میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 22,630 لوگوں پر چالان کرنے کی کارروائی کرتے ہوئے 23 لاکھ 73 ہزار 895 کی رقم وصولی گئی ہے۔