کورونا کرفیو کے سلسلہ میں رہنما یانہ ہدایات جاری

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کی روک تھام کے لئے مختلف اضلاع میں پابندی کی کارروائی کرکے کورونا کرفیو لگائے جانے کے سلسلہ میں رہنما ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ ڈاکٹر راجیش راجورا نے بتایا کہ کورونا کرفیو کا اصل مقصد کووڈ۔19کے انفیکشن کو روکنا ہے ۔ کورونا کرفیو مکمل لاک ڈاون نہیں ہے ۔ کورونا کرفیو جن علاقوں میں نافذ ہوگا، وہاں انتظامیہ کی طرف سے مقررہ سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور ان سرگرمیوں سے منسلک لوگوں اور گاڑیوں کو کسی پاس یا ای پاس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے کورونا کرفیو کے سلسلہ میں عمل مقرر کرکے ضلع کلکٹرس کو مطلع کردیا ہے ۔ کورونا کرفیو لگانے سے پہلے ضلع کلکٹر کی طرف سے عوامی نمائندوں، رضاکار تنظیموں، تجارتی اور سماجی تنظیموں، ریسیڈینس ویلفیئر کمیٹیاں، مقامی بلدیا تی اداروں وغیرہ سے مختلف سطح پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ عام اتفاق رائے بننے کے بعد کورونا کرفیو کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ اس کے بعد ضلع کلکٹر ریاستی حکومت کو خبر دینے کے بعد کورونا کرفیو کے سلسلہ میں ہدایت جاری کرسکیں گے ۔