کورونا کسی بھی سطح پر 17 دن زندہ رہ سکتا ہے، امریکی تحقیق

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔24 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کی نئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے کورونا وائرس سے متاثرہ 2 بحری جہازوں ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں وائرس کے پھیلاؤ پر تحقیق کی۔امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کے مطابق تحقیق میں دونوں بحری جہازوں کے کیبنز کے خالی ہونے کے 17 دن بعد بھی وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی۔واضح رہے کہ ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں کورونا وائرس کے 800 سے زائد کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔