واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بارے میں انہیں تین ماہ کے اندر رپورٹ پیش کریں کہ آیا کورونا وائرس کا آغاز چین میں کسی جانور سے ہوا یا ایسا وہاں کسی لیبارٹری میں حادثے کے سبب ہوا۔ قبل ازیں امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انٹلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ کورونا کی وبا شروع ہونے سے قبل ہی نومبر 2019ء میں چینی شہر ووہان کی ایک لیبارٹری کے تین سائنسدانوں کو کورونا کی علامات کے ساتھ ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ چین نے اس رپورٹ کو رد کر دیا ہے
