کورونا : کنٹینمنٹ زون میں 2,25,000 لوگوں کا سروے کیا گیا

,

   

ریل کے 500کوچ میں 8,000 بیڈ ، کئی بڑے ہوٹلوں کو قریبی ہاسپٹلس سے جوڑا جائے گا

نئی دلی، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجدھانی دلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ گزشتہ دنوں کی گئی سلسلہ وار میٹنگوں کے بعد 242 کنٹیمنٹ زونوں میں دو لاکھ 20 ہزار لوگوں کا سروے کیا گیا اور دوگنی تعداد میں کورونا کی جانچ کی گئی۔مسٹر شاہ نے ان میٹنگوں میں راجدھانی کے عام آدمی کو راحت پہنچانے کے لئے کئی فیصلے لئے تھے ۔ کنٹیمنٹ زون میں گھر گھر جاکر سروے کا بھی فیصلہ لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے دو لاکھ 30 ہزار لوگوں کا سروے کیا گیا۔ سبھی 242 کنٹیمنٹ زون میں یہ کام پورا ہوگیا ہے ۔وزارت داخلہ نے آج سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے کہا کہ عام آدمی کو راحت پہنچانے کے لئے نیتی آیوگ کے ارکان کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کو دلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کے علاج کے لئے آیسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو اور وینٹی یٹر کے بغیر آئی سی یو میں علاج کی شرح طے کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔اس کمیٹی نے آئسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر کے بگیر آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے ستھ آئی سی یو کی شرحیں بالترتیب 8 سے 10 ہزار، 13 سے 15 ہزار اور 15 سے 18 طے کی ہیں۔ ان میں پی پی ای کی قیمت بھی شامل ہے ۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں یہ شرح ابھی بالترتیب 24000۔2500، 43000 اور 44000۔45000 پی پی ای کے بغیر ہے ۔نمونوں کی جانچ دوگنی کردی گئی ہے ۔ 15 سے 17 جون تک 27263 نمونے لئے گیے ہیں جبکہ پہلے ہر روز یہ تعداد 4000۔4500 تھی۔ ریپڈ ٹیسٹ شروع ہونے کے بعد 193 مراکز میں 7040 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ اس جان میں ہر روز اضافہ کیا جائے گا۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان اب تک دو لاکھ سے زائد متاثرین صحت مند ہوچکے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد میں تین دن پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے ۔کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3752 کیسز درج کئے گئے اور 100 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 120504 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5751 ہوگئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 1672 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 60838 ہوگئی ہے ۔