کورونا کو انشورنس دائرہ میں شامل کرنے کمپنیوں کو ہدایت

   

حیدرآباد : کارپوریٹ ہاسپٹلس میں کورونا کے علاج کے اخراجات کے سلسلہ میں پریشان حال غریبوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کورونا کے مریضوں کیلئے انشورنس فراہم کریں۔ انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 جولائی تک ہیلت پالیسیوں کا اعلان کریں جس کے تحت 18 تا 65 سال عمر کے افراد میں کورونا کے علاج کیلئے انشورنس کی گنجائش رہے۔ کورونا وبا کے دوران زیادہ افراد کو انشورنس کے دائرہ کار میں شامل کرنے اور اُنھیں مالی بوجھ سے بچانے یہ پہل کی گئی ہے۔ کورونا رکھشک پالیسی کے عنوان سے انشورنس کمپنیاں اپنے نئے پیاکیج کا اعلان کرسکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام جنرل اور ہیلت انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے۔