ضلع میں 18 کیس پازیٹیو کلکٹر سی نارائن ریڈی کی پولیس کمشنر کے ساتھ پریس کانفرنس
نظام آباد :4؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی وباء کے پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ پولیس کمشنر مسٹر نارائن ریڈی کے ساتھ صحافتی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے بتایا کہ دہلی کا دورہ کرنے والوں میں سے 18 کیس پازیٹیو ہوئے ہیں اس پر ضلع انتظامیہ سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے وباء کے پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کررہی ہے اور تمام افراد کو گاندھی ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ہے ۔ جن علاقوں میں پازیٹیو کیس ظاہر ہوئے تھے ان میں سے ایلمہ گٹہ ، حبیب نگر ، آٹو نگر ، مجاہد نگر ، ارسہ پلی ، والمیکی نگر ، کنٹیشور ، ماکلور و دیگر علاقوں میں ایک کیلو میٹر تک انٹی وائرل کا چھڑکائو کیا گیا ہے اور گھر گھر کا سروے کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ان علاقوں کو کنٹیمنٹ کے علاقہ قرار دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر قرار دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے جن کے خون کے نمونہ حاصل کئے گئے ایسے افراد باہر نہ نکلیں وائرس گھر نہ بلائیں وائرس معمر اور اطفال میں آسانی کے ساتھ پھیل سکتا ہے ایلمہ گٹہ میں ایک معمر کو کورونا کی علامتی ظاہر ہوئی تھی دواخانہ میں بھرتی کرانے کے آدھے گھنٹے کے بعد یہ فوت ہوگیا ہے اور یہ کہیں پر بھی پھیرا تھا اوریہ مثال لیتے ہوئے عوام سمجھے تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے میڈیکل شاپس کے مالکین سے کہا کہ بغیر رسپیشن کے ادویات فروخت نہ کریں اس خصوص میں میڈیکل شاپس کے مالکین کو احکامات جاری کئے گئے اسی طرح آرایم پی ، پی ایم پی کے پاس علاج کرانے کے بجائے ایسے شخص پرائمری ہیلت سنٹر یا سرکاری دواخانہ پہنچ کر اپنا علاج کرائیں ۔ نظام آباد کو سرکاری دواخانہ میں کورونا کا علاج کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اگر کسی کو سردی ، کھانسی ہونے کی صورت میں فوری سرکاری کورنٹائن کو بھیجا دیں ۔ 14 دن تک کورنٹائن میں انہیں آبزروریشن کیا جائیگا۔ پازیٹو آنے والے افراد جن افراد سے ملاقات کی تھی ان کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے 93افراد کے نمونہ حاصل کئے گئے اور ہر شخص اپنے گھروں میں رہیں اور مسجد ، مندر کے بارے میں منتخب نمائندہ واقف کروائیں اور صحافی بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ پازیٹیو آنے والوں میں 5 افراد کا سرکاری دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے اور باقی افراد کو گاندھی ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے ۔ پولیس کمشنر کارتیکیا نے بتایا کہ اس وقت سنگین حالات کا سامنا کرنا جارہا ہے اور یہ مسئلہ شدت اختیار کرنے کی صورت میں نقصانات ہوسکتے ہیں اور سب کو وباء پھیل سکتی ہے ۔ لہذا گھروں میں محدود رہیں اور اپنے خاندان کے بارے میں فکر مند رہے اور صرف ضرورت کے مطابق ہی اپنے گھروں سے نکلیں اور خواتین کو گھروں سے نکلنے نہ دیں اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دو یا تین سال جیل کی سزاء ہوسکتی ہے اب تک ضلع میں 1900 گاڑیاں سیز کی گئی ہے اور 50 کیس درج کئے گئے ہیں اور دہلی نظام الدین کا دورہ کرنے والے80 نہیں صرف سے نظام آباد میں 57 افراد ہے ۔لہذا قواعد پر عمل کریں اس موقع پر ایڈیشنل اے سی پی رگھو ویر سنگھ بھی موجود تھے ۔