کورونا کو شکست دی جاسکتی :گوتم

   

نئی دہلی۔17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ لوگ متحد ہوکر ہی کورونا وائرس سے لڑ سکتے ہیں اور اس پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت ہند نے ملک بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کیا ہوا ہے جو تین مئی تک چلے گا۔ گمبھیر نے ایم پی کی حیثیت سے ضرورتمندوں کی مدد کی ہے اور اپنے فنڈ سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم عطیہ دی ہے۔گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہاکہ ہم اس جنگ کو متحد ہوکر ہی جیت سکتے ہیں اور سب سے ضروری ہے ہدایات پر عمل کرنا۔ ہمیں گھر میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے تواس پر عمل کرنا ہوگا۔