نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے خطرناک شکل اختیار کرنے پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے ساتھ لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا کو قابو کرنے میں تعاون کریں اور کچھ پڑھے لکھے لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے دہلی کے عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔دہلی میں کورونا وائرس کا خطرہ اتنا خطرناک ہے کہ پچھلے چھ دنوں میں یہ 678 مریضوں کی جان لے چکا ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو ایک چینل سے بات چیت میں کہا کہ دہلی میں بڑھ رہے کورونا کے خطرے پر دارالحکومت کی حالت کو قابو کرنے کے لئے مرکز نے دو بار مداخلت کی تھی۔ ریاستی حکومت کو باقاعدہ سبھی قسم کی معلومات دی گئیں۔اس کا نتیجہ رہا ہے کہ کورونا کا خطرہ کم ہوا۔ اب دوبارہ سے ہم نے مداخلت کی ہے اور کورونا کی جانچ بڑھانے پر زور ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کچھ شہروں میں کورونا کے حالات تشویش ناک ہیں۔ پچھلے دنوں میں کورونا کے معاملے بڑھے ہیں۔ ہم نے لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔ بیسک پروٹروکول پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پہلا معاملہ 30 جنوری کو آیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی۔ہماری ٹیم ہر جگہ جارہی ہے۔