کورونا کو قدرتی آفت قرار دیا جائے: کانگریس

   

نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرکزی حکومت کو اسے ایک قدرتی آفت اعلان کرکے ہر ایک کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے کی مدد کرنی چاہئے ۔ کانگریس ترجمان گورو بالو نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کو کورونا سے متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی رکھنی چاہئے اور اس وبا کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی مالی امداد دی جائے۔