کورونا کو پھیلنے سے روکنے ،گاؤں میں سمنٹ کی بنچس کو الٹاکردیاگیا

   

حیدرآباد : کورونا کی روک تھام کے لئے مختلف مواضعات میں مختلف تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں۔اسی کے حصہ کے طورپر بعض دیہاتوں میں رضاکارانہ لاک ڈاون نافذ کیاجارہا ہے تو کہیں دوسری اقدامات کئے جارہے ہیں۔تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ ٹاون کے آرے پلی میں جہاں 30افراد کورونا سے متاثر پائے گئے میں لوگوں نے احتیاط کے طورپرمختلف مقامات پر رکھی گئی سمنٹ کی کرسیوں کو الٹا کردیاگیا ہے ۔مقامی افراد نے اس علاقہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت کے بعد پورے علاقہ کو جراثیم سے پاک بھی بنایا۔اس قدم کا مقصد لوگوں کو ان بنچس پر بیٹھنے سے روکنا ہے ۔اس علاقہ کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی سمنٹ کی بنچس پر بیٹھنے سے کورونا کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے ۔اسی لئے ان کو الٹا کردیاگیا ہے ۔