نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک کے پاس ایک جامع ویکسین شیلڈ ہونے کے باوجود، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے ۔ آج، اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں، مودی نے کہا کہ ہم نے ہم وطنوں کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سب کے درمیان ہمیں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی ہوں گی، حالانکہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ آج ملک میں ویکسین کی ایک جامع حفاظتی ڈھال موجود ہے ۔ ہم ویکسین کی 200 کروڑ خوراک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتیاطی خوراک پر بھی تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ اگر آپ کی دوسری خوراک کے بعد احتیاطی خوراک کا وقت ہے ، تو آپ کو یہ تیسری خوراک ضرور لینا چاہیے ۔ اپنے خاندان کے لوگوں خصوصاً بزرگوں کو احتیاطی خوراک دیں۔