کورونا کیخلاف جنگ صدی کا اہم ترین فریضہ: مرکل

   

برلن: سال نو کے موقع پر اپنے روایتی خطاب میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمن باشندوں کو کورونا وائرس کے باعث بحران کے اور زیادہ بوجھ کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔ متعدد مرتبہ جرمن چانسلر منتخب ہونے والی انجیلا مرکل کا نئے سال کا یہ آخری خطاب ہے۔ ان کے اس خطاب کے قبل از وقت جاری کیے گئے متن کے مطابق میرکل نے موسم سرما کے تناظر میں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو کورونا کی وبا پر قابو پانے کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے لوگوں کے سماجی روابط کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ مرکل کے مطابق اس عالمی وبا پر قابو پانا رواں صدی کا اہم ترین فریضہ ہے۔ جرمن چانسلر نے کورونا کے خلاف ویکسینیشن کے آغاز کو نئے سال کے لیے نئی امید بھی قرار دیا۔