بنگلورو۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنی پورے سال بھر کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا چہارشنبہ کو اعلان کیا ۔ انہوں نے ریاست کے تمام وزراء، اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، افسران اور لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ریاست کی امداد کیلئے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ۔