کورونا کیخلاف حکومت کی تیاری پر راہول کاطنز

,

   

نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مرکز پر آج کورونا وائرس کیخلاف لڑائی کیلئے اس کی تیاری پر طنزمیں کہا کہ نیتی آیوگ میں شامل ’’قابل‘‘ شخصیتوں نے پیش قیاسی کی تھی کہ ملک گیر لاک ڈاؤن سے یقینی ہوجائے گا کہ /16 مئی سے کووڈ۔19 کا کوئی تازہ کیس سامنے نہیں آئے گا ۔ راہول نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نیتی آیوگ کے قابل لوگوں نے پھر ایک بار کارنامہ کیا ہے ۔ میں ان کی باتوں کو یاددلانا چاہوں گا جس میں پیش قیاسی کی گئی تھی کہ حکومت کی نیشنل لاک ڈاؤن حکمت عملی سے یقینی ہوجائے گا کہ کل یعنی /16 مئی سے کووڈکا کوئی تازہ کیس نہیں رہے گا ۔ کانگریس لیڈر نے اپنے ٹویٹ میں اُس گراف کو بھی پیش کیا جو حکومت نے اُس وقت ظاہر کیا تھا ۔