کورونا کیخلاف لڑائی کا عوام کو کریڈٹ

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے جمعرات کو عوام میں بیداری کی مہم شروع کی جو کوویڈ۔19 کے خلاف لڑائی کا حصہ ہے۔ اِس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے وزارتی رفقاء نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر جیسے ماسک لگانا اور سماجی فاصلہ قائم رکھنا برقرار رکھیں تاکہ کورونا وائرس وباء کو شکست دی جاسکے۔ عوامی تحریک کی شروعات آنے والے تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جارہی ہے۔ مودی نے کہاکہ ہندوستان کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی عوام لڑرہے ہیں جس سے حکومت کو حوصلہ مل رہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم ہندوستان سے جلد ہی اِس عالمی وباء کو شکست دے کر ختم کردیں گے۔