کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ کا اندیشہ، یورپی ادارے

   

برسلز۔ یورپی یونین کے ایک ادارے کے اندازے کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہوگا۔ بیماریوں کے کنٹرول اور بچاؤ کے یورپی محکمے ای سی ڈی سی نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ اگست کی شروعات تک نئے کیسز میں پانچ گنا زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ڈیلٹا قسم اور کئی ممالک میں کورونا ضوابط میں نرمی بتائی گئی ہے۔ یہ پیش گوئی یورپی یونین، ناروے اور آئسلینڈ کے حوالے سے کی گئی ہے۔ ای سی ڈی سی کو خدشہ ہے کہ یکم اگست تک ہر ایک لاکھ شہریوں میں سے چار سو بیس افراد کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہوں گے۔