حیدرآباد: شہر میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کو کل جمعرات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے 25 ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالت کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہائی کورٹ کو مکمل سینیٹائز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اہم کیسیس کی سماعت ججس اپنی قیامگاہوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کریں گے۔