نئی دہلی : ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کی رفتار تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالات خراب ہونے سے پہلے ہی مرکزی اور ریاستی حکومتیں احتیاطی اقدامات کر رہی ہیں۔ 22 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا معاملے پر اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کی تھی۔ اب مرکزی وزارت صحت نے کورونا کو لے کر سبھی ریاستوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ریاستیں ’فائیو فولڈ اسٹریٹجی‘ اختیار کریں، یعنی ’ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ویکسنیشن اور کووڈ رویہ‘ کو لازمی بنائیں۔مرکزی وزارت صحت نے اس تعلق سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے مزید ایک ماک ڈرل کیا جائے گا۔ سبھی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جلد ہی ماک ڈرل کی جائے گی۔‘‘ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ٹیکوں کی مجموعی طور پر 220.65 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ہاسپٹلس میں مریضوں کے بھرتی ہونے میں اضافہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، لیکن احتیاطاً خوراک بڑھائی جانی چاہیے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ سبھی سنگین سانس کی بیماری کے معاملوں کی پریکٹیکل روم نگرانی اور ٹیسٹنگ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزارت نے ریاستوں سے طبی سہولیات میں انفلوئنزا اور کووڈ-19 کے لیے ضروری دواؤں و رسد کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھی کہا ہے۔