کورونا کیسوں میں اضافہ،412 نئے کیس

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 412 نئے کیس منظرعام پر آئے اور 3 اموات ہوئی ہیں۔ حکومت نے ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجہ میں گذشتہ ہفتہ سے کیسوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پازیٹیو کیسوں کی تعداد 303867 ہوچکی ہے جبکہ 299042 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت افراد کی تعداد 1674 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیس 3151 ریکارڈ کئے گئے جن میں سے 1285 ہوم آئسولیشن کے تحت زیرعلاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 68171 ٹسٹ کئے گئے جن میں 805 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 103 نئے کیس درج کئے گئے۔ عادل آباد 10 ، جگتیال 9 ، جنگاؤں 7 ، کاماریڈی 10 ، کریم نگر 12 ، کھمم 11 ، محبوب نگر 9 ، منچریال 9 ، ملکاجگیری 31 ، ناگر کرنول 7 ، نلگنڈہ 11 ، نرمل 32 ، نظام آباد 18 ، رنگاریڈی 27 ، سنگاریڈی 8 ، سدی پیٹ 8 ، سوریا پیٹ 8 ، وقارآباد 7 ، ونپرتی 7 ، ورنگل ( اربن )12 اور بھونگیر میں 10 کیس درج کئے گئے ۔