کورونا کیسوں میں قدرے کمی ‘ 1410 نئے پازیٹیو کیس

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں آج کورونا کے کیسوں میں گذشتہ ایام کی بہ نسبت قدرے کمی آئی اور ایک دن میں جملہ 1410 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آج سات اموات بھی ہوئی ہیں اور جملہ مرنے والوں کی تعداد 331 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں جملہ 913 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جس سے اب تک صحتیاب مریض 18,192 ہوگئے ہیں۔ مزید 12,423 زیر علاج ہیں۔ آج کے نئے کیسوں میں گریٹر حیدرآباد سے 918 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رنگا ریڈی سے 125 سنگاریڈی سے 79 ‘ میڑچل سے 67 ‘ ورنگل اربن سے 34 کریمنگر سے 32 ‘ کتہ گوڑم سے 23 ‘ میدک سے 17 ‘ نظام آباد سے 18 ‘ نلگنڈہ سے 21 اور سوریہ پیٹ سے 10 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔