واشنگٹن : امریکہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر ہندوستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ’لیول 1‘کا نوٹس جاری کیا ہے ۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق جن لوگوں نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں، ان کے ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے ۔