کورونا کیسیس میں اضافہ ،حکومت سے ہائی کورٹ کی رپورٹ طلبی

   

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (این ایس ایس) ایک ایسے وقت جب تلنگانہ میں کورونا وائرس پازیٹیو کیسیس کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کوویڈ۔19 سے متاثرہ و مشتبہ افراد کے معائنوں کی ایک تفصیلی رپورٹ /13 مارچ تک پیش کی جائے ۔ تلنگانہ میں سخت ترین لاک ڈاؤن اور کورنٹائن کے باوجود کووڈ۔19 پازیٹیو کیسیس کی تعداد 943 ہوگئی اور 24 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ ہائی کورٹ نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو مناسب دوا اور غذا اور ان کے تیمار داروں کو مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران ریاست میں کورنا کیسیس کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔