سرینگر 31 مارچ( نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلنے کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جانا چاہئے ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا کہ اب مسلمانوں کو دنیا بھرم یں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیدیا جائیگا ۔ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے ۔ ملک کے مسلمانوں کی اکثریت نے لاک ڈاون کے احکامات کی پابندی کی ہے ۔