کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ اندازی ضروری:شیوراج

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کا سامنا کرنے میں سب سے اہم قدم ٹیکہ اندازی ہے ۔آج ریاست میں ٹیکہ کاری کے لئے مہم چل رہی ہے ۔مسٹر چوہان یہاں اسمارٹ گارڈن میں شجرکاری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی 71فیصد آبادی کو کورونا ٹیکہ کاری کی دوسری ڈوز لگ چکی ہے ،94 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے ۔