کورونا کی تیسری لہر کا خوف جگتیال کے ایک گاوں میں لاک ڈاون نافذ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 20جولائی (یواین آئی)کورونا کی تیسری لہر کے خوف سے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے اینڈاپلی گاوں میں پنچایت نے اپنے طورپر لاک ڈاون نافذ کردیا ہے ۔دو دن پہلے اس گاوں میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔اس گاوں میں اب تک کورونا کے 12معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد گرام پنچایت نے گذشتہ روز سے یکم اگست تک لاک ڈاون نافذ کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں گرام پنچایت کی جانب سے قرارداد منظور کی گئی۔اس لاک ڈاون کے دوران صبح 7بجے سے 9بجے صبح تک ہی دکانات کو کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اس کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔قواعد کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ساتھ ہی دیہات میں تمام پر زور دیا گیا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں۔ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔