کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کیلئے تیاریاں کریں : کے ٹی آر

   

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کورونا کی امکانی تیسری لہر کا سامنا کرنے کیلئے تمام تیاریوں کا محکمہ صحت کے عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ کابینی سب کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ہمارے سامنے کورونا کے پہلی اور دوسری لہر کے تجربات ہیں ۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے امکانی تیسری لہر کا سامنا کرنے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنا چاہئے ۔ جھوٹی افواہوں سے متعلق ڈبلیو ایچ او سے جو بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دی ۔ بالخصوص اضلاع کے ہاسپٹلس میں بیڈس کی دستیابی اور آکسیجن کا اسٹاک موجود ہونے کا عوام کو بھروسہ دلاتے ہوئے ان کے شکوک و شبہات کو دور کریں ۔ ن