وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز چھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ان کی ریاستوں کی کوویڈکی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔سرکاری معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں تمل ناڈو ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اوڈیشہ ، مہاراشٹرا اور کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل اس بات کا اعادہ کیا کہ جس طرح سے کچھ ریاستوں میں کرونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اس سے تیسری لہر کے امکانات پیدا ہورہے ہیں لہذا سب کو مل کر اس پر قابو پانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسے روکنے کی ضرورت ہے