کورونا کی تیسری لہر ‘ 24 گھنٹوں میں 1052 نئے کیس

,

   

جی ایچ ایم سی حدود میں جملہ 659 افراد متاثر ۔ ائرپورٹ پر 10 بین الاقوامی مسافرین اومی کرون پازیٹیو

حیدرآباد 4 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا کی تیسری لہر نے پھیلنا شروع کردیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 1052 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں 659 کیس جی ایچ ایم سی حدود سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو ریاست بھر میں جملہ 482 کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 294 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے تھا ۔ محکمہ صحت کے حکام نے آج بتایا کہ ریاست میں دو افراد کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اس طرح اب تک ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4033 ہوگئی ہے ۔ اومی کرون ویرینٹ کے شہری مراکز سے دور بھی پھیلنے کے اشاروں میں جملہ 116 کورونا کیس میڑچل ملکاجگری حدود سے رپورٹ ہوئے جبکہ 109 کیس رنگا ریڈی میں پائے گئے ہیں۔ اسی طرح راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد پر جملہ 10 بین الاقوامی مسافرین اومی کرون پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اب تک تلنگانہ میں پہونچنے والے جملہ 94 مسافرین یا ان کے قریبی رابطے میں آنے والے اومی کرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ 10 متاثرین میں پانچ مسافرین غیر جوکھم والے ممالک سے آئے تھے جبکہ پانچ متاثرین جوکھم والے ممالک سے آئے تھے ۔ ڈائرکٹر صحت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ کے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ بحیثیت مجموعی 43 مسافرین غیر جوکھم والے ممالک سے اور 12 جوکھم والے ممالک سے اور دو ان سے رابطے میں آنے والے اومی کرون پازیٹیو ہیں جبکہ 37 مسافرین کو صحتیابی کے بعد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جملہ 13,405 مسافرین کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جن میں جملہ 94 مسافرین اومی کرون پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ابھی 8 متاثرین کی جینوم رپورٹ کا انتظار ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا نے بھی شدت اختیار کرنی شروع کردی ہے اور آج 1052 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 6,84,023 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 4,858 بتائی گئی ہے ۔ ان کا ہوم آئسولیشن یا دواخانوں میں علاج بھی کیا جا رہا ہے ۔ حکام نے منگل کو جملہ 42,991 کورونا ٹسٹ کئے تھے جن میں 5,481 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ جملہ 240 افراد وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور ریاست میں صحتیابی کی شرح 98.70 بتائی گئی ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بلیٹن میں اب ریاست کے سرکاری دواخانوں میںبستروں کی تعداد کے تعلق سے بھی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں۔ جملہ کورونا متاثرین میں جی ایچ ایم سی سے 659 کے علاوہ عادل آباد سے ایک ‘ کتہ گوڑم سے 7 جگتیال سے سات ‘ جنگاوں سے دو ‘ کریمنگر سے 14 ‘ کھمم سے پانچ ‘ محبوب نگر سے تین ‘ محبوب آًاد سے 17 ‘ نلگنڈہ سے 12 ‘ پیدا پلی سے 15 ‘ سنگاریڈی سے 13 اور نظام آباد سے چھ شامل ہیں۔ م