حیدرآباد۔ اے پی میں بڑے پیمانہ پر کورونا کی جانچ کا کام کیاجارہا ہے ۔کورونا کی جانچ میں اضافہ کیلئے حکومت کی ہدایت پر آرٹی سی کے عہدیداروں نے کوویڈ خصوصی بسوں کا انتظام کیاہے ۔عہدیدار حکومت کی ہدایت کے مطابق ایسی 54 بسیں تیار کررہے ہیں جن میں سے اب تک 30 بسوں کو تیار کردیاگیا ہے ۔ان بسوں کو اضلاع بھیجا گیا ہے ۔ ان سنجیونی بسوں کی دستیابی کے بعد ہر فرد کا مفت کورونا ٹسٹ کیاجارہا ہے ۔ان بسوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان بسوں کو عصری بنایاگیا ہے ۔ یہ بسیں اپنی نوعیت کی انوکھی بسیں ہیں۔