کورونا کی دوا کا انسانی تجربہ شروع ہونے سے علاج کی امیدوں میں اضافہ

   

چنڈی گڑھ۔عالمی وبا کوویڈ -19 کی دوا کا ملک میں انسانی تجربہ شروع ہونا جہاں دہشت میں جی رہے عوام کے لئے راحت بھری خبر ہے وہیں اس بیماری کے مریضوں کو بھی علاج کی امید دکھائی دینے لگی ہے ۔ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے خود ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے کہ ہندوستان بایوٹیک کے ذریعہ بنائی گئی اس دوا کا پی جی آئی روہتک میں جمعہ کو انسانی تجربہ شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ دوا تین لوگوں کو دی گئی ہے اور ابھی تک اس کا ان پر کوئی نامناسب اثر نظر نہیں آرہا ہے ۔انسانی تجربے کے لئے آئندہ دنوں میں کچھ اور لوگوں کا بھی رجسٹریشن کیا جائے گا۔