میکسیکوسٹی: میکسیکو نے کہا ہے کہ چین لاطینی امریکی ممالک کو کوورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین تک رسائی کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مہیا کرے گا۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے یہ اعلان لاطینی امریکی اور کیریبئن ممالک کے وزرا کے ساتھ ایک آن لائن کانفرنس کے دوران کیا۔ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں 40 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔