فرانسیسی حکومت کے مشیر برائے سائنسی امور آرنوں فونتانے نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس موسم بہار میں جس رفتار سے پھیل رہا تھا، اس وقت اس سے زیادہ تیز رفتاری سے اب پھیل رہا ہے۔ ان کے بقول اگست سے وائرس کے پھیلنے کی رفتار دوبارہ بڑھی۔ آک ٹیلی وڑن پر جمعہ کو بات چیت کے دوران فرانسیسی ماہر وبائی امراض نے بتآا کہ بہت جلد ہاسپٹل وغیرہ دوبارہ اسی صورتحال میں ہوں گے، جس میں وہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تھے۔ واضح رہے کہ فرانس میں متاثرین کی تعداد جلد آک ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد آک ملین سے متجاوز ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فرانس آئندہ ایک سے دو روز میں آک ملین سے زائد متاثرین والا دوسرا یورپی ملک بن جائے گا۔
