سردی کے موسم میں عوام کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت
حیدرآباد۔کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کی اطلاعات نے شہریوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنا شروع کردیا ہے ایسے میں شہر کے مکینوں کو موسم سرما کے پیش نظر سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میںمحکمہ صحت کی جانب سے دوسری لہر سے نمٹنے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کہا جا رہاہے کہحکومت کی جانب سے محکمہ صحت اور طبی عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن ماہرین اطباء کا کہنا ہے کہ ان حالات میں جبکہ موسم سرد ہو شہریوں کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے اگر کسی کو شدید بخار ‘ سردی ‘ کھانسی اور نزلہ کی شکایت ہوتو فوری ڈاکٹرس سے رجوع کرتے ہوئے علاج کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی امکانی خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ماسک کے علاوہ سینیٹائیزر کے استعمال کے سلسلہ میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے یہ کہا جا رہاہے کہ وہ اس کی پابندی کریں تاکہ دوسری لہر کے امکانی خطرات سے محفوظ رہا جاسکے۔شہر میں میں سردی کی لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ تلنگانہ میں جاریہ موسم کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈکی گئی ہے اور آئندہ دنوں مزید گراوٹ کا امکان ہے اسی لئے سرد موسم کے پیش نظر احتیاط میں کو تساہل نہ کیا جائے۔