کورونا کی روک تھام میں ریاستی و مرکزی حکومتیں ناکام

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ میں آکسیجن اور انجکشن کی سربراہی کو بہتر بنانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کا بیان

گلبرگہ۔ گلبرگہ ضلع میں کرونا وبا کی صورتحال دھماکہ خیز ہوچکی ہے، جس کو روکنے میں ضلع انتظامیہ اور حکومت دونوںپوری طرح ناکام ہیں۔ اگر ریاستی و مرکزی حکومت نے انتخابات جیتنے کے جنون میں کرونا وبا کو ہلکے میں نہ لیا ہوتا تو آج لاشوں کا یہ انبار، وینٹی لیٹرس اور اسپتالوں کے لئے ہاہاکار اورآکسیجن و دوائیوں کا یہ کالابازارنہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کنیز فاطمہ قمر الاسلام نے گزشتہ روز، گلبرگہ میں کرناٹک کے ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کے گلبرگہ دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس میںشرکت کر نے کے بعد اپنے ایک صحافتی بیان میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر صحت کو زمینی حالات سے روبرو کراتے ہوئے ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کی ناکامیوں کا کچا چٹھا کھولا۔انہوں نے اس دورہ کو پکنک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت کے اس نہایت تاخیر کے دورہ سے کوئی ٹھوس یقین دہانی یا ایکشن پلان گلبرگہ کی عوام کے سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی ہماری کوئی مشکل حل ہوئی ہے۔ ویکسین پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ویکسین ہے ہی نہیں، تو لگائیں گے کیا؟3.5کروڑ لوگوں کو دو ڈوزدینے کے لئے کم از کم 7کروڑ ویکسین چاہئے، جبکہ کرناٹک کے پاس صرف 6لاکھ ڈوز ہیں بچے ہیںیعنی ایک فیصد۔ یونیورسل ویکسین پروگرام چلانے کے بجائے حکومت الٹا کمرشیل ویکسینیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، اس سے لور مڈل کلاس طبقہ اور غریب طبقہ پر کافی دباؤ بڑھے گا۔ اس موقع پرلاکڈاؤن کے متعلق عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ صاحب نصاب ااپنی زکوٰۃ جب نکالیں تو اپنے پاس پڑوس میں لاک ڈاؤن سے پریشان افراد کو اولین ترجیح دیں، یا پھر ایسے کرونا کے شکار افراد کو ترجیح دیں جنکو اس وباء نے بدحال کردیا ہو اور انکے پاس علاج کی بھی استطاعت نہیں بچی ہو۔چونکہ یہ اندھی بہری سرکارک ہر، تو اب ہم سب کو ہی آپس میں کام آنا ہے۔اسی لئے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیاہ اپنے مال میں سے غربا و مساکین ،اور کرونا وباء کے شکار ہوئے افراد کی مدد کے لئے خرچ کریں، کیونکہ یہ رمضان کا مہینہ ہے اور کافی لوگ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، اسی لئے یہ میری اپیل ہے کہ وہ اس بارے میں سونچیں۔ عام عوام میں ویکسین کو لیکر موجود ہچکچاہٹ پر انہوں نے عوام سے خصوصا مسلم عوام سے یہ اپیل کی کہ ویکسین ضرور بہ ضرور لیں اور کسی ے بہکاوے یا افواہوں میں نہ آئیں۔