وزیر اعظم و چیف منسٹرکرناٹک کے ساتھ کورونا ویڈیو کانفرنس میںشرکت
گلبرگہ : ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر مرگیش نرنی 17مئی کو بنگلور سے اسٹار ایر ویز کے طیارہ کے ذریعہ صبح 9.45بجے گلبرگہ ایر پورٹ پہنچیںگے ۔بعدازاں وزیر موصوف بذریعہ کار چیتاپور روانہ ہوںگے اور وہاں 11بجے دن میں سیول ہسپتال کے عہدہ داران سے ملاقات و تبادلہء خیال کریں گے ۔اسی دن 11.30بجے دن چیتاپور ک ے دفتر پنچایت میںکرونا کے ضمن میں عہدہ داران سے تبادلہ خیال کریںگے ۔ 12.30بجے دوپہر پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میںعوامی نمائیندوںسے خطاب کریںگے ۔ پھر دوپہر 1.30بجے بذریعہ کار شاہ آباد پہنچیںگے اور وہاںای ایس آئی اور جنرل ہاسپٹل کے عہدہ داران سے تباد لہء خیال کریںگے ۔ بعد ازاں شاہ آباد سے گلبرگہ پہنچیںگے ۔ وزیر موصوف دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے اجلاس ہال میں شام 4.30بجے چیف منسٹر کرناٹک کی کرونا کے ضمن میں ویڈیو کانفرینس میںشرکت کریںگے ۔ پھر وہ شام 6بجے گلبرگہ سے کملاپور پہونچیں گے ۔ وہاں جنرل ہسپتال کے عہدہ داران سے ملاقات کریںگے اور پھر 8بجے شب گلبرگہ واپس ہوجائیں گے ۔رات میں گلبرگہ میں ی آرام کرنے کے بعد مسٹر مرگیش نرنی 18مئی کو 9.30بجے دن گلبرگہ جنرل ہاسپٹل کے عہدہ داران سے ملاقات کریںگے اور پھر 11بجے دن دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے اجلاس ہال میں کرونا 19کے ضمن میںوزیر اعظم اور چیف منسٹر کرناٹک کی ویڈیو کانفرینس میںشرکت کریںگے ۔ دوپہر 2بجے وزیر موصوف الند کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور وہاںکرونا سے متعلق معاملات کے ضمن میں تعلقہ پنچایت کے دفتر میں عہدہ داران کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ شام 5بجے الند کے سرکاری اسپتال کے عہدہ داران سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ پھر شام 7بجے گلبرگہ واپس ہوکر رات میںیہیںآرام کریںگے ۔ بروز چہارشنبہ بتاریخ 19مئی بوقت 9بجے دن وزیر موصوف گلبرگہ سے بذریعہ کار جیورگی روانہ ہوجائیںگے اور وہاں10بجے دن جیورگی کے جنرلا ہسپتال کے ذمہ اران سے ملاقات کرکے 11بجے دن جیورگی پنچایت دفتر کے عہدہ داران کے ساتھ کرونا سے متعلق معاملات پر گفتگو و مشاورت کریںگے ۔ اور 12.30بجے د ن جیورگی سے بذریعہ کار ہٹی Hatti کے لئے روانہ ہوجائینگے ۔
