کورونا کی روک تھام کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی ہدایت

   

ٹیکہ اندازی کے نشانہ کو مکمل کرنے عہدیداروں سے خواہش، جگتیال میں کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس

جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ کوویڈ کی دوسری خوراک اور 9 ماہ کی تکمیل کے بعد فرنٹ لائن ورکرس کو بوسٹر ڈوذ کی خوراک کی فراہمی میں عہدیدار خصوصی پہل کریں۔انھوں نے اسپیشل آفیسرس، ضلعی طبی عہدیدار کے ساتھ دوسری کوویڈ کی خوراک، ، بوسٹر ڈوز، اور 15 تا 18 سال کی عمر کی تکمیل ہونے والے بچوں کیلئے ویکسن کی فراہمی اور ای-شرم کارڈ میں غیر منظم شعبہ کیمزدوروں کے مفت اندراجات سے متعلق زوم ویب نار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ ضلع میں 102 فیصدپہلی خوراک کی ٹیکہ اندازی ،89 فیصد دوسری خوراک کی تکمیل کی گئی۔ماہ جنوری کی 26 تاریخ تک مقررہ مدت کے اختتام کے باوجود ہدف کی تکمیل کرنے کی عہدیداروں کو تاکید کی۔15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کیلئے حکومت کی جانب سے ٹیکہ اندازی کو شروع کیا گیا۔جس میں 54 فیصد پہلی خوراک ،بوسٹر دوز کی خوراک کو 4986 افراد کو دیا گیا۔ہر روز صبح 9 بجے ضرور ٹیکہ اندازی شروع کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ضلعی سطح پر کوررونا کے ٹسٹ کی تعدادمیں اضافہ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔کورونا کے ٹسٹ کے مطابق کوویڈ کی عاب مات پائے جانے افراد کو گھریلو قرنطین کیا جائے۔کورونا کے زائدپھیلاؤ والے علاقوں میں خصوصی منصوبہ بندی کے ساتھ صفائی کے اقدمات کئے جائیں۔ریاستی سطح پر ہر موضع و شہری علاقوں میں صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں۔ضلعی سطح پر درج کئے جانے والے ای-شرم کارڈ سے متعلقہ مفت اندراجات کے عمل کے تحت تاحال 57541 افراد کی تفصیلات کو درج کیا گیا۔جس میں ذیادہ تر مزدورزرعی شعبہ سے وابستہ افراد ہی ہیں۔دیگر شعبہ جات ( دست کاری،اینٹ کی بھٹیوں میں ،پھیری والوں، )میں سرگرم مزدوروں کی تفصیلات کو بھی درج کریں۔دیہی سطح سے منصوبہ بندی کے مطابق مزدوروں کی تفصیلات کو درج کیا جائے۔می-سیوا میں پیسہ وصول کرنے پر سخت کاروائی کی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ( انچارج) آر ڈی او کورٹلہ ونودکمار ، آر ڈی او جگتیال مادھوری، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب پی سریدھر،کمشنران بلدیہ،اسپیشل آفیسرس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔