پیرس : فرانسیسی پارلیمان نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے متعدد نئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔اس بارے میں ایک مسودہ قانون کی دو سو چودہ ارکان نے اکثریتی رائے سے حمایت کر دی۔ترانوے اراکین نے اس کی مخالفت کی جبکہ ستائیس نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔اس نئے قانون کی ملکی سینیٹ کی طرف سے توثیق ابھی باقی ہے۔فرانس میں گزشتہ روز تین لاکھ بتیس ہزار نئی کورونا متاثرین رپورٹ کیے گئے تھے جو ایک نیا یومیہ ریکارڈ تھا۔ اسی دوران کووڈ انیس نے مزید 246 افراد کی جان لے لی۔