کورونا کی شدت میں ہر روز اضافہ ‘ عوام میں تشویش

   

ضلع نظام آباد میں 24 گھنٹے میں 34 سے زائد کیس ‘ احتیاطی تدابیر ضروری

نظام آباد:۔کرونا کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہر روز کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور عہدیداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کے باوجود بھی عوام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کیسوں میں اضافہ کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔ ہر روز 20 سے زائد کیسس درج کئے جارہے ہیں 24 گھنٹے کے دوران ضلع نظام آباد میں 34 کیس درج کئے گئے اور 1905افراد کے معائنہ کئے جارہے ہیں ضلع میں بڑھتے ہوئے کیس کے باعث مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے سرحد سالورہ ، کندا کرتی پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے مہاراشٹرا سے تلنگانہ میں داخل ہونے والے افراد کے معائنہ کئے جارہے ہیں کیونکہ مہاراشٹرا میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے اور مہاراشٹرا سے آنے والے افراد کا معائنہ کرنا ناگزیر سمجھا جارہا ہے جس کے باعث ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے یہاں پر چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے ہر شخص کا معائنہ کیا جارہا ہے ضلع میں بڑھتے ہوئے کیسوں باعث عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران 34 سے زائد کیس درج کیاجانا یہ خوف کا باعث ہے ۔ دوسرے مرحلہ کے کرونا کی وباء کے پیش نظر حکومت کی جانب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خواہش کی جارہی ہے تاکہ عوام کرونا سے محفوظ رہ سکے ۔ نظام آباد کے علاوہ رنجل ، کوٹگیر ، بودھن رورل میں بھی کرونا کیسس ظاہر ہوئے ہیں۔