کورونا کی صورتحال پر حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کا سروے

   

حیدرآباد: حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن نے کورونا کی موجودہ صورتحال ، ویکسن اور حکومت کی ذمہ داریوں جیسے امور پر قومی سروے کا اہتمام کیا ہے۔ ای میل ، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعہ ملک بھر میں آن لائین سروے کیا جائے گا ۔ 14 سوالات پر مبنی اس سروے میں تین علحدہ شعبہ جات رہیں گے ۔ پہلے شعبہ کے تحت سروے میں حصہ لینے والوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جبکہ دوسرے حصہ میں شہریوں کی صحت سے متعلق امور شامل ہوں گے۔ تیسرے شعبہ کے تحت کورونا ویکسن کے بارے میں عوامی رائے حاصل کی جائیں گی ۔ سروے رپورٹ وزارت صحت حکومت ہند کو پیش کی جائیگی ۔ سروے میں حصہ لینے عوام www.zintecsoftware.com/hma_survey.html پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔