کورونا کی صورتحال پر چیف سکریٹری سومیش کمار کی ٹیلی کانفرنس

   

سرحدی اضلاع میں کیسیس پر قابو پانے ضلع کلکٹرس کو ہدایت
حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے بعض اضلاع کے ضلع کلکٹرس اور ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی ۔ کتہ گوڑم ، کریم نگر ، کھمم ، نلگنڈہ اور سوریا پیٹ اضلاع کے ضلع کلکٹرس کے ساتھ کورونا کی صورتحال ٹسٹوں کے موقف اور سرکاری دواخانوں میں بیڈس کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مذکورہ اضلاع کے سرکاری دواخانوں کے سپرنٹنڈنٹس بھی ٹیلی کانفرنس میں شریک تھے۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں کورونا کیسیس پر قابو پانے کیلئے خصوصی منصوبہ سازی کے ساتھ توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دیہی علاقے جہاں کیسیس کی تعداد زیادہ ہے ، ان پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ چیف سکریٹری نے سرحدی علاقوں کے مواضعات پر سخت نگرانی رکھنے اور کورونا کیسیس کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت دی۔ اس موقع پر سکریٹری ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر سید علی مرتضیٰ رضوی ، ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ ، چیف منسٹر کے دفتر میں او ایس ڈی ڈاکٹر گنگا دھر اور دوسرے موجود تھے۔