کورونا کی مذہب سے جوڑنا فرقہ واریت کی حد پار کرنا نہیں

   

سوشیل میڈیا کے شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن : ایس پی
سیڑم(ضلع گلبرگہ ) 4اپریل :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیڑم تعلقہ ضلع گلبرگہ میں چند شرپسندوں فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں یہ بات ساجد علی خان تعلقہ صد رآل انڈیا ملی کونسل اور مکرم خان سابق رکن ضلع پنچایت گلبرگہ نے ڈاکٹر محمد اصغرچلبل رکن آل انڈیا ملی کونسل وسابقصدر نشین گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو بتائی۔ ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے فوراً سپرینٹینڈینٹ آف پولیس گلبرگہ مسٹر یڈا مارٹن کو فون کرکے ساری تفصیل بتائی اور کہا کہ وہ فوراً ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کریں ۔نظام الدین مرکز نئی دہلی کی مسجد (مرکز) کی فوٹوکے ذریعہ نظام الدین مرکز مسجد سے کورونا وائرس ملاّ، مولوی،(دہشت گرد) لے کر آرہے ۔ ایسی زہر افشانی مسلسل سوشیل میڈیا اور واٹس اپ گروپ میں چل رہی ہے جو نہایت خطرناک بات ہے۔ڈاکٹر محمد اصغرچلبل کو ایس پی گلبرگہ یڈا مارٹن نے کہا کہ وہ ساری تفصیل ان کے واٹس اپ پر بھیجیں۔ ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے سخت ایکشن لینے اور جلد سے جلد ان شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور اس طرح کے اور کئی گروپس پر نظررکھنے کیلئے سائبر کرائم کے شعبہ کوکو بھی متوجہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ایس پی گلبرگہ یڈامارٹن نے انھیںتیقن دیا ہے کہ وہ ضرور ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریںگے اور دیگر سوشیل گروپس پر بھی کڑی نظر رکھنے کیلئے احکامات جاری کیے جائیںگے۔ ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے مزید بتایا کہ ان دنوں پورے بھارت میں کورونا وائرس کوتبلیغی مرکز سے جوڑ کر مسلمانوں کو پھر ایک بار بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حالانکہ تبلیغی مرکز نظام الدین نئی دہلی کے تمام حالات سے دہلی پولیس ، مرکزی وزیر داخلہ ، دہلی سرکار واقف تھی لیکن اس کے باوجود انہوںنے لاک ڈائون سے پہلے اور لاک ڈائون کے بعد کوئی تعاون مرکز کے ذمہ داروں کے ساتھ نہیں کیا، اس کے برعکس تبلیغی مرکز اور مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے سارا کورونا وائرس بڑھنے کی ذمہ داری تبلیغی جماعت پر ڈال رہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے کہا کہ لاک ڈائون سے پہلے اور بعد میں ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک سے جیسے اٹلی ، فرانس، امریکہ ، یونان، سنگاپور، تھائی لینڈ، برطانیہ ، جرمنی اور یوروپ کے ہندوستان کو واپس آئے ان کی خبر آج تک الیکٹرانک میڈیاٍپرنہیں بتائی گئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا کو کبھی مسلمانوں سے جوڑ کر فرقہ پرست طاقتوں نے فرقہ وار یت کی بھی حدوں کو پار کردیا۔ گلبرگہ میں تبلیغی مرکز سے واپس آنے والے 26افراد کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں یہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے واضح کردی ہے۔ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے پچھلے دو دنوں سے ایک مائیک لے کر شہر کے مختلف محلوں و گلیوں میں یہ اعلان کررہے ہیں کہ کورونا وائرس وبا کا یہ تیسرا مرحلہ ہے ، بچے و بزرگ اپنے گھروں میں رہیں، ترکاری ، ادویات و ضروری اشیاء ، دواخانہ جانا ہے تو ہی اپنے گھروں سے نکلیں ورنہ گھروں میں رہیں۔سماجی فاصلہ (Social Distance)بھی برابر برقرار رکھیں ۔ نماز یں گھروں میں ادا کریں، چوراہوں ،چبوتروں پر اپنا وقت بربادنہ کریں ۔ محلہ جات میں جو مالدار لوگ ہیں وہ بھی آگے آئیں اورغریبوں کی مدد کریں۔