کورونا کی نئی شکل کا ہندوستان میں دور دور تک پتہ نہیں:حکومت

,

   

نئی دہلی : ڈاکٹر وی کے پال رکن ہیلت نیتی آیوگ نے کہاکہ برطانیہ میں پائے گئے کورونا کی نئی شکل کا ہندوستان میں کوئی پتہ نہیں ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہاکہ اِس وباء کی نئی شکل سے شدید امراض لاحق نہیں ہوں گے۔ کسی بھی شہری کو ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وائرس ہندوستان میں برطانیہ سے آنے والے بعض مسافروں کے ذریعہ پہونچا ہے جن کا کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔پال نے بتایا کہ وائرس کا یہ نیا اسٹرین لوگوں کو تیزی سے متاثر کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کیس کی سنگینیت اور موت کے اندیشہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ ان کے مطابق یہ لوگوں کو زیادہ بیمار نہیں کرے گا لیکن یہ زیادہ لوگوں کو بیمار کرسکتا ہے۔ برطانیہ میں وائرس کے نئے اسٹرین پر ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ اس میوٹیشن سے وائرس کے ایک سے دوسرے شخص میں جانے کی رفتاربڑھ گئی ہے۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ منتقلی70 فیصد بڑھ گئی ہے۔