کورونا کی نئی قسم ’لیمبڈا‘ کیا ہے اور کس قدر خطرناک ہے؟

   

شکاگو : امریکہ کے جنوبی علاقے میں واقع ملک پیرو مشتبہ طور پر بننے والی کورونا کی نئی قسم ’لیمبڈا
‘ (Lambda)
اب برطانیہ سمیت دنیا کے 30ممالک میں پھیل چکی ہے۔طبی ماہرین کورونا کی اس قسم کو دیگر اور بالخصوص ڈیلٹا سے بھی خطرناک قرار دے رہے ہیں کیونکہ لاطینی امریکہ میں وائرس کی یہ قسم بہت زیادہ تبدیلیوں کے بعد سامنے آئی۔کورونا کی تغیرشدہ قسم کو برطانیہ اور دیگر ممالک میں عام طور پر سی 37 کے نام سے جانا جاتا ہے۔انگلینڈ کے محکمہ صحت نے کورونا کی اس قسم پر تحقیق شروع کی، جس میں اب تک یہ بات سامنے آئی کہ لیمبڈا قسم گزشتہ برس جون سے پھیلنا شروع ہوئی۔ماہرین نے اس قسم کو اس لیے بھی بہت زیادہ خطرناک قرار دیا کیونکہ یہ ویکسین لگوانے والے افراد کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جبکہ بقیہ تو بغیر کسی مزاحمت کے اس وائرس کا شکار ہورہے ہیںماہرین نے بتایا کہ جن لوگوں نے ویکسین لگوائی اور اْن کے اینٹی باڈیز بنے، لیمبڈا قسم نے انہیں بھی نہیں بخشا، یہ وائرس مدافعتی نظام کو بری طرح سے متاثر کر رہا ہے ۔