کورونا کی نئی لہر‘ ایمریٹس کی مزید 8 مقامات سے پروازیں معطل

   

ابوظہبی : کورونا کیسز کی نئی لہر کے باعث دبئی کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے مزید 8 مقامات سے پروازیں معطل کر دیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی ایمریٹس ایئرلائن نے 28 دسمبر 2021ء￿ سے اگلے نوٹس تک 8 مقامات سے مسافروں کی خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے کیریئر کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کے 8 مقامات سے دبئی کے راستے داخلے اور ٹرانزٹ کے ساتھ ساتھ کوناکری سے ڈاکار جانے والی پروازوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں لوانڈا‘- کوناکری‘ نیروبی‘ دارالسلام ‘جمہوریہ یوگنڈا‘‘جمہوریہ گھانا‘جمہوریہ کوٹ ڈی آئیوری‘ عدیس ابابا‘اسی طرح کونکری سے ڈاکار تک آنے والے صارفین کو بھی سفر کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔