لندن : برطانیہ کے بشمول دنیا بھر میں اب کورونا وائرس کی نئی لہر کے اندیشوں نے عالمی برادری کو پریشانی میں ڈال دیا ہے ۔ سب سے پہلے فضائی سفر زد میں آیا ہے ۔ کوویڈ۔19 کی نئی لہر کے خدشات پر کئی ملکوں نے فضائی سفر ترک کردیا یا فلائیٹس کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ایسے ممالک کی فہرست حسب ذیل ہے :
سعودی عرب : خلیج کی سب سے بڑی معیشت سعودی عرب نے اعلان کردیا کہ وہ تمام فلائیٹس روک رہا ہے اور کم از کم ایک ہفتے کے لئے زمین اور بندرگاہوں کے ذریعہ سلطنت میں داخلے کو معطل کررہا ہے ۔ اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔
کویت: کویت نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ تمام انٹرنیشنل کمرشیل فلائیٹس یکم جنوری تک معطل رکھے گا اور اس کی سرحدیں بند رہیں گی ۔
عمان: تمام زمینی ، فضائی اور بحری سرحدوں کو عمان نے ایک ہفتے کے لئے بند کردیا ہے ۔
فرانس : برطانیہ سے تمام نوعیت کے سفر کو فرانس نے اتوار کی نصف شب سے 48 گھنٹوں کیلئے روک دیا ہے ۔
جرمنی: جرمنی نے بھی برطانیہ سے اتوار کی رات سے تمام فضائی رابطے 31 ڈسمبر تک بند کردیئے ہیں۔
اٹلی: اٹلی نے بھی برطانیہ سے فلائیٹس روک دیئے ہیں۔
آئرلینڈ : برطانیہ سے آنے والی تمام فلائیٹس آئرلینڈ بھی اتوار سے کم از کم دو یوم کیلئے روک رہا ہے ۔
ترکی: ترکی نے کہاکہ برطانیہ ، ڈنمارک ، نیدرلینڈس اور جنوبی افریقہ سے فلائیٹس معطل کردی گئی ہیں۔
کینیڈا : تمام یوکے فلائیٹس کینیڈا نے 72 گھنٹوں کے لئے روک دی ہیں ۔
اسرائیل : اسرائیل نے بھی برطانیہ ، ڈنمارک اور جنوبی افریقہ سے آنے والے بیرونی شہریوں کیلئے داخلہ بند کردیا ہے ۔
ایران : ایران نے برطانیہ سے آنے والی فلائیٹس دو ہفتوں کے لئے روک دی ہیں۔
نیدرلینڈس : برطانیہ کے تمام پاسنجر فلائیٹس پر نیدرلینڈس نے یکم جنوری تک پابندی عائد کردی ہے ۔
پولینڈ : اس یوروپی ملک نے بھی برطانیہ سے فلائیٹس پر امتناع عائد کردیا ہے ۔
بیلجیم : برطانیہ سے فضائی اور ٹرین سفر پر 24 گھنٹے کی پابندی ۔
فن لینڈ : برطانوی پاسنجرس فلائیٹس دو ہفتوں کے لئے روک دی گئی ہیں۔
سوئٹزرلینڈ : برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے فلائیٹس سوئٹزرلینڈ نہیں آئیں گی ۔
روس : برطانوی فلائیٹس 7 دنوں کیلئے معطل ۔
مراقش : برطانیہ کی تمام فلائیٹس پر امتناع ۔
اُردن : برطانیہ سے آنے اور جانے والی تمام فلائیٹس پر 3 جنوری تک پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
دیگر ممالک : ارجنٹینا ، چلی ناروے ، ہانگ کانگ ، کروشیا ، بلغاریہ کا بھی برطانوی فلائیٹس پر امتناع ۔