کورونا کی وباء میں شدت ،عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

   

4مریضوں کی موت کا الزام بے بنیاد،کلکٹر کا صحافیوں سے خطاب
نظام آباد۔ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کل نظام آباد کے سرکاری دواخانہ میں کرونا کے4 مریضوں کی موت پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد سرکاری دواخانہ میں کوویڈ کے مریضوں کو گاندھی ہاسپٹل کے طرز پر علاج کیا جارہا ہے چار افراد کی موت ہوئی تھی ان میں سے تین کو پازیٹیو ظاہر ہوا تھا اور ایک کی نگیٹیو رپورٹ ظاہر ہوئی تھی آکسیجن کی قلت کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور آکسیجن کی سہولتیں دستیاب ہے ڈاکٹرس 24 گھنٹے کام کررہے ہیں انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ ضلع میں کرونا وائرس کی وباء شدت اختیار کرچکی ہے لہذا عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عوام بے خوف گھوم رہے ہیں اور دور دراز کے مقامات کو سفر کررہے ہیں حیدرآباد ، ممبئی و دیگر شہروں کا دورہ کررہے ہیں دورہ کے ساتھ ساتھ بیماری کو بھی ساتھ لارہے ہیں جس کی وجہ سے کرونا کی وباء میں شدت پیدا ہوئی ہے ضلع کے کسی کو بھی کرونا کے بارے میں شک ہونے کی صورت میں قریبی دواخانہ پہنچ کر اپنا معائنہ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کے خاتمہ کیلئے متحد طورپر کام کریں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے تروملا نرسنگ ہوم میں ایمرجنسی سرویس کا بھی آغاز کیا اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔