وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ کورونا وبا کے مدنظر پوری دنیا میں ہوئی افراتفری کی مایوسی سے نکل کر سب کو متحد ہوکر معیشت کو پٹری پرلانے اور زمین کو اگلی وبا سے بچانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم نے ویواٹک کے پانچویں ایڈیشن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ، ویواٹک کانفرنس کے پانچویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم وزیر نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس ایک ساتھ وسیع موضوعات پر کام کر رہے ہیں اور وقت کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک اس شراکت کو جاری رکھیں۔