49 فیصد عوام کی ہوم ڈیلیوری کو ترجیح ، 31 فیصد عوام کا مارکٹس اور مالس سے استفادہ ، لوکل سرکلس کے سروے میں انکشاف
حیدرآباد :۔ ملک میں کورونا بحران شدت اختیار کرجانے کے بعد ای کامرس پلیٹ فارم کی اہمیت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ گذشتہ ایک سال سے آمیزان ، فلپ کارٹ ، اسناپ ڈیل کے علاوہ دوسرے ایپس کے ذریعہ خریداری میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ گذشتہ چند ماہ سے لوکل مارکٹس ، ریٹل اسٹورس اور مالس کو جانے کی صورتحال نہ ہونے کی وجہ عوام کی اکثریت اپنے ضروریات کی اشیاء ای کامرس ایپ کے ذریعہ آڈر کررہے ہیں ۔ کورونا وبا کی شدت میں اضافہ ہونے اور ملک کے مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور دوسری تحدیدات عائد ہونے کے بعد عوام گھروں تک محدود ہوگئے ۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر گھروں سے باہر نکل کر اشیاء ضروریہ خریدنے کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں ۔ لوکل سرکلس کی جانب سے کئے گئے سروے میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملک کے 358 اضلاع کے 1,30,000 لاکھ صارفین کی رائے حاصل کرنے کے بعد لوکل سرکلس نے اپنے سروے رپورٹ کو جاری کیا ہے ۔ ای کامرس ویب سائٹس ایپس کے ذریعہ شاپنگ کرنے کے لیے 49 فیصد عوام نے ترجیح دی ہے ۔ سروے رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ مالس ، مارکٹس ، مقامی ریٹل شاپس سے اشیاء خریدنے کے لیے 31 فیصد عوام نے دلچسپی دکھائی ہے ۔ ہوم ڈیلیوری کے آفر دینے والے ریٹل شاپس اشیاء خریدنے کے لیے 18 فیصد عوام نے اہمیت دی ہے ۔ سروے میں صارفین نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے 75 فیصد اشیاء ضروری کی خریداری کے لیے ای کامرس پلیٹ فارمس کو ترجیح دینے کا 25 فیصد عوام نے اعتراف کیا ہے ۔ ورک فرم ہوم اور آن لائن اسکولنگ کی وجہ سے لیاپ ٹیاپس ، اسمارٹ فونس کی خریدی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ کرانہ شاپس کی اشیاء ، ویلنس فٹنس پروڈکٹس ، ماسک سنیٹائرزس کے لیے بھی آن لائن میں زیادہ آرڈرس وصول ہوئے ہیں ۔۔